Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دریائےسندھ کاپانی کہاں جارہاہے،ارسا نے واپڈاسےوضاحت مانگ لی

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ارسا نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی غائب ہونے لگا ہے۔

ارسا نے واپڈا سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ دریائے سندھ کا پانی کہاں جارہا ہے۔ ارسا نے جی ایم تربیلا کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ یکم جون 2020 کو بشام کے مقام پر دریائے سندھ کا بہاؤ1 لاکھ 36 ہزار کیوسک تھا، 2 جون کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ 8 ہزارکیوسک تھا۔

خط میں نشان دہی کی گئی ہے کہ 2 جون کو بشام اور تربیلا میں دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ میں 21ہزارکیوسک کا فرق آیا۔

خط میں اس کمی کی وجوہات جاننے کے حوالےسے جواب طلب کیا گیا ہے۔واپڈا نے جواب میں کہا ہے کہ ارسا کے خط کی روشنی میں معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں،معاملہ کی تفصیلات سے ارسا کو آگاہ کریں گے،تربیلا سمیت واپڈا کے زیرانتظام تمام ریزروائر سے ارسا کے انڈنٹ کے مطابق پانی کا اخراج کیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube