Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پندرہ سے 20لاکھ افراد کروناکا شکار ہوسکتے ہیں، صدر مملکت

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ 10 مئی کو کرونا میں مبتلا 6 لاکھ 10 ہزار افراد کا تخمينہ تھا، تاہم اب لاہور ميں 15 سے 20 لاکھ افراد کووڈ 19 کا شکار ہوسکتے ہيں، مہلک بیماری کے معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ شوگر مافیا کے معاملے کو کھولا ہے تو منطقی انجام تک جانا چاہئے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال، اس کے معیشت پر اثرات، ٹڈی دل کے حملے، چینی بحران پر حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم معاملات پر اظہار خیال کیا۔

عارف علوی نے کرونا وائرس کی وباء کے بارے میں آگاہی کا کریڈٹ میڈیا کو دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہوتا ہے، احتیاطی تدابیر کیلئے لوگوں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وائرس ایک آدمی سے 3 لوگوں کو لگ سکتا ہے، جو انتہائی تشویشناک بات ہے، بزرگوں کو اس سے زیادہ خطرہ ہے، انہیں احتیاط کی ضرورت ہے، لاہور ميں 15 سے 20 لاکھ افراد کرونا کا شکار ہوسکتے ہيں، ملک بھر میں 10 مئی کو 6 لاکھ 10 ہزار کرونا مریضوں کا تخمينہ تھا۔

پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کسی تعداد 76 ہزار 227 مریض ہیں جبکہ 1599 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، سیاستدان بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ معیشت پر بھی کرونا وائرس کے منفی اثرات پڑ رہے ہیں، ٹیکس وصولی میں 25 سے 30 فیصد کمی واقع ہوگئی، ٹڈی دل کے حملے سے کاٹن کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے شرح اموات 0.03 فیصد ہے، جو تاحال اچھی خبر ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، حکومت نے ہر آدمی کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے حوالے سے سب کی پالیسی مختلف ہے، پاکستان اچھی سمت میں جارہا ہے، معیشت کا کھلنا بہت زیادہ ضروری ہے۔

کراچی میں طیارہ حادثے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام فضائی حادثوں کی رپورٹس سامنے آنی چاہئیں، طیارہ حادثے کے لواحقین سے بہتر رابطہ کرنا چاہئے تھا، حالیہ طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی جلد سے جلد منظر عام پر آنی چاہئے۔

ندیم ملک کے ایک سوال پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کے معاملے کو کھولا ہے تو منطقی انجام تک جانا چاہئے، ماضی میں شوگر مافیا کے خلاف احتجاج کرچکا ہوں، شوگر مافیا کو سبسڈی دی جاتی تھی یہ نیچے فائدہ نہیں دیتے تھے، شوگر مافیا ہمیشہ استحصال کرتا ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ ریجنل مسلم ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے ڈرامہ نگاروں سے بات کی ہے، پاکستانی انڈسٹری بہت اچھے ڈرامے بنا سکتی ہے، حکومت، فوج اور عدلیہ تینوں ادارے پاکستان کیلئے اکٹھے ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ رویے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, ARIF ALVI, SUGAR CRISIS, LOCUSTS, PLANE CRASH, PIA
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube