Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شہبازشریف کیساتھ سلمان شہباز کوبھی پکڑکر لایاجائیگا، شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 4 months ago

شوگرملز کو سبسڈی کی 1985ء سے تحقیقات ہونگی، وفاقی وزیر

وفاقی وزير ريلوے شيخ رشيد کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 1985ء سے تمام شوگر ملز کو سبسڈی اور چینی کی برآمدات کی تحقيقات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف شہباز شريف ہی نہيں، سلمان شريف کو بھی پکڑ کر لايا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ نے 1985ء سے تمام شوگر ملز کو سبسڈی اور چينی کی برآمدات کی تحقيقات کا فیصلہ کیا ہے، ايف آئی  اے، ايف بی آر اور سيکيورٹيز اينڈ ايکسچينج کميشن ملزمان کا گھيراؤ کرے گا، شوگر ملز مافيا کو قانون کے کٹہرے ميں لائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف ہی نہيں، ان کے بیٹے سلمان شريف کو بھی پکڑ کر لايا جائے گا، شہباز شريف نے سوچا تھا پاکستان ميں کرونا سے لاشوں کے ڈھير ہوں گے، اب جو مرضی کرليں، جی کا جانا ٹھہر گيا ہے۔

واضح رہے کہ آج نیب ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم قومی احتساب بیورو کے اہلکار سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار نہ کرسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, RAILWAYS MINISTER, SHEIKH RASHID, SHEHBAZ SHARIF
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube