Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

لوئردیر، فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے مقامی رہنما ڈاکٹر عبیداللہ کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عبیداللہ مسکینی جندول کے علاقے میں قائم اپنی کلینک میں معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ڈاکٹر عبیداللہ کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہیں۔

ڈاکٹر عبیداللہ 2018 کے عام انتخابات میں لوئر دیر سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube