Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی: تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق، میاں بیوی گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

راولپنڈی میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے گھر کے مالک کو بیوی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر بے رحمانہ تشدد کے نشانات ہیں، مزید فارنزک تحقیقات کیلئے خون کے نمونے لاہور بھجوادیئے گئے۔

راولپنڈی میں طوطا اڑ جانے پر مکان مالک میاں بیوی نے کمسن کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہوگئی تھی، جسے مالک مکان میاں بیوی بے ہوشی کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جو دوران علاج دم توڑ گئی۔ معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس نے ایف آئی آر درج کرکے مقدمے میں گھر کے مالک حسن صدیق اور اس کی اہلیہ کو نامزد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات ہیں، زیادتی کا بھی شبہ ہے، فارنزک تصدیق کیلئے خون کے نمونے لاہور بھیج دیئے گئے ہیں۔

پولیس نے زخمی بچی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد کے چالان عدالت میں پیش کریں گے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ظالموں نے ان کے ساتھ بڑا دھوکا کیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا ایک بچہ تھا، جسے سنبھالنے کیلئے لے کر گئے تھے، یہ بھی کہا تھا کہ پڑھائیں، اچھی پرورش دیں گے، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
RAWALPINDI, CHILD, MURDER, MAID, TORTURE, PUNJAB, CRIME
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube