Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

روزانہ 7 سے 8 مریض رپورٹ

لاہور میں موسم بدلتے ہی ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔ روزانہ 5 سے 7 ٹائیفائیڈ کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بازار کے غیر معیاری اور باسی کھانوں سے گریز کریں۔

کرونا وائرس کے ساتھ دوسری بیماریاں بھی سراٹھانے لگیں۔ لاہور کے اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے کیس بڑی تعداد میں رپورٹ ہونے لگے۔ سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 5 سال سے 50 سال کی عمر کے افراد ٹائیفائیڈ سے متاثر ہورہے ہیں۔

پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے انسان کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری پھیپھڑوں اور گردوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچاو کے لیے باسی اور بازاری کھانوں سے اجتناب کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کھانا صرف مخصوص مقدار میں بنائیں، فریج میں رکھنے سے بیکٹریا زیادہ وقت تک باقی رہ جاتا ہے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد پر اثرانداد ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑے اسپتالوں میں روزانہ 5 سے 7 ٹائیفائیڈ کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جن میں سے اوسطاً تین کی حالت تشویشناک ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس اور ٹائیفائیڈ ایک ساتھ ہونا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube