Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ:سرفرازبگٹی کےقافلےکوحادثہ،5گن مین جاں بحق،3زخمی

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لورالائی کےقریب سینیٹرسرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گارڈز کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 5 گن مین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

اتوار کی شام سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں گارڈز کی گاڑی میختر کے مقام پر ٹرک سے جاٹکرائی۔

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم کاکڑ کے مطابق حادثے میں 5 گن مین جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سول اسپتال لورالائی منتقل کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں شیر دل ،محمدخان، نیازعالم اور محمد دین اور دلشاد شامل ہیں۔

سینیٹر سرفراز بگٹی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کوئٹہ کیلئے سفر کررہے تھے جب یہ حادثے پیش آیا۔ حادثے میں سرفراز بگٹی محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube