Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کر گئے

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ضیاالدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی مختصر علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔

ضیاء الدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین، ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ندا حسین اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے پروفیسر انوار احمد زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انور احمد زئی مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  پروفیسر انوار احمد زئی نے بحیثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کو انتہائی قلیل مدت میں اعلی مقام پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم کی تعلیم کیلئے خدمات قابل قدر اور ستائش ہیں جنہیں کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مرحوم پروفیسر انوار احمد زئی علم دوست شخصیت تھے اور ان کی علمی شخصیت ہمارے لئے کسی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے تعلیم کی ترقی و ترویج اور بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ مرحوم کی تعلیم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube