Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:ماسک لگانالازمی قرار، دفعہ188نافذ،خلاف ورزی پر3000روپے جرمانہ

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اسلام آباد انتظامیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد شہر میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 188 نافذ کردی ہے۔ پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 188 نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ اس پر عمل نہ کرنے والوں‌ کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں‌ گے

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ‏اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا /منہ ڈھانپنا اب لازم قراردیدیا گیا ہے۔ مارکیٹس، عوامی مقامات مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ، لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ 3000 تک جرمانے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائینز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان گائیڈ لائینز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔

جو لوگ ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں۔

منہ کور کیے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

پہلے کوشش کریں گے سخت کارروائی کے بجائے عوامی آگاہی کی طرف جائیں۔

ماسک کی دستیابی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزید بھی منگوائے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube