Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کرونا سے بچنا ہے تو شہری منہ اور ناک ڈھانپ کر نکلیں،وزیراعلی پنجاب

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا، شہری کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ضرور ڈھانپینا ہوگا۔

ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر فوری اور ضروری عمل درامد کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کو کرونا سے بچنے کیلئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے، کرونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی طور طریقوں کو بدل کر بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے، ناک اور منہ ڈھانپ کر ہم اپنے بچوں اور والدین کو کرونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube