Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

تصویرسے خوفزدہ لوگ ہمارا مقابلہ کیسے کریں گے، عظمیٰ بخاری

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک تصویر سے خوفزدہ لوگ ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔ اعزازی طور تعینات ہونے والے یہ بتائیں کہ ان کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے۔

نوازشریف کی لندن کے ایک ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وزرا نے تنقید کی ہے۔

اس کے جواب میں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے نوازشریف کی تصویر کو پروفائل پکچر بنالی اور بعد ازاں سما ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک تصویر پروزراء جلاپے کا شکارہیں۔ ڈپریشن کا شکار وزرا ایک تصویربرداشت نہیں کرسکتے۔ یہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کا شکار ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن پر ہراسمنٹ کے کیسزہیں وہ دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے انہیں انگوٹھے کے نیچے رکھا ہوا تھا، ان کے جاتے ہی انہوں نے کل پرزے نکالنا شروع کردیے۔

انہوں نے شہباز گل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اعزازی طور پر تعینات ہونے والے بتائیں ان کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے۔ آپ کہاں رہتے ہیں اور سارےاخراجات کیسے ہوتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube