Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: ایس آئی یو اور حساس ادارے کا مشترکاآپریشن،دہشتگرد گرفتار

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں ایس آئی یو اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے کراچی میں مشترکا آپریشن کیا جس کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سکندر کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں ملزم نے ڈاکٹر کے کلینک پر فائرنگ کی اور بم سے حملہ کیا، ملزم سکندر نے کورنگی میں حلیم نامی شہری سے بھی بھتہ طلب کیا۔ گرفتار دہشت گرد دیگر تخریب کاری کی وارداتوں، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کالعدم جماعت کا رکن بھی رہ چکا ہے۔

گرفتار دہشت گرد سکندر 2019 سے قبل دوسری کالعدم تنظیم کارکن تھا۔ جو سال 2013میں مردان جیل بھی جاچکا ہے۔ مردان جیل سے رہائی کے بعد دہشت گرد کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتا رہا۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ دہشتگرد سکندر سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube