Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ:اسکواڈرن لیڈر زین العارف سپردِ خاک

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی میں ہونے والے پی آئی اے حادثے میں شہید اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔

مئی 22 بروز جمعہ لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے طیارے کے حادثے میں شہید پاک فضائیہ کے افسر اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کی گئی۔ وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے اور اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی جارہے تھے۔

ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی جس کے بعد میت تدفین کے لئے پاک فضائیہ کے حکام کے حوالے کی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں ائیر وائس مارشل احمد حسن، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (انجینئرنگ) ، ائیر وائس مارشل عباس گھمن ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ، سدرن ایئر کمانڈ اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں، فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ شہید افسر کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف بیس کورنگی کریک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube