Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ہنزہ:گلیشیئرپگھلنےسےسيلاب،زمینی کٹاؤسےآبادی کوخطرہ

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

خوف کی فضا

ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے سيلابی صورتحال پيدا ہوگئی ہے۔مقامی آبادی کو شديد خطرات درپیش ہیں، لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کيا جارہاہے۔

شمالی علاقہ جات میں سرد موسم ميں سخت برفباری ہوئی اور پھر گرمی کے آتے ہی  درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو ہنزہ کا ششپر گلیشیئر پگھلنے لگا۔

حسن آباد ہنزہ کے نالے میں طغیانی آنے سے زمینی کٹاؤ شروع ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم کیساتھ مقامی آبادی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئےہیں۔

گلیشیئر کے پگھلنے سے پانی کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو گلیشیئر سے نکلنے والے پانی کے بہاؤ میں اضافے پر نہ صرف تشويش بلکہ جانی و مالی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ سے شاہراہ قراقرم کیساتھ مقامی آبادی اور دیگر سرکاری املاک کو بھی شدت خطرات لاحق ہیں۔بروقت اور ضروری حفاظتی انتظامات سے بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube