Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

حکومت کا اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حکومت نے اندرون ملک پروازیں 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق یکم جون سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اندرون ملک چلائی جانیوالی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، 16 مئی کو عام حالات کے مقابلے میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران 20 سے 22 فیصد پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی تھی، جسے بڑھا کر 40 سے 45 فیصد کیا جارہا ہے۔

حکومت نے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کاروبار میں اضافے، فضائی سفر کیلئے بڑھتے ہوئے عوامی مطالبہ اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا گیا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تمام ایئر پورٹ پر حفظان صحت کی بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سبب لوگوں میں پیدا ہونیوالے اعتماد کا مظہر ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا، یہ پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلیں گی۔

اس سے قبل حکومت نے گوادر اور تربت کے علاوہ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی بھی اجازت دیدی ہے، تاہم ان پروازوں کے ذریعے ابتدائی طور پر صرف مسافروں کو پاکستان سے لے جایا جاسکے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, DOMESTIC FLIGHTS, KARACHI, ISLAMABAD, LAHORE, PESHAWAR, QUETTA, PCAA,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube