Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک فوج نے بھارت کا یک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر اندر آگیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو آزاد کشمیر کے سیکٹر کونیکرن میں نشانہ بنایا گیا جو ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر سے پاکستانی حدود کے 700 میٹر اندر گھس آیا تھا۔

اس سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارت کا ایک جاسوس کواڈ کاپٹر آزاد کشمیر کے رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

کواڈ کاپٹر چار پروں والا ڈرون ہے، جس میں کیمرے نصب ہوتے ہیں، اس کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں بھی کئی بار کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی گئی، پاک فوج پہلے بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرا چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
INDIA, LOC, PAKISTAN, KASHMIR, IOK, QUAD COPTER, DRONE, CEASEFIRE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube