Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ حکومت کا یکم جون سے اسکول نہ کھولنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو : آن لائن

سندھ حکومت نے یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر صوبہ بھر میں یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مارچ میں بند کئے گئے اسکول یکم جون کے بعد بھی بدستور بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھ کیا جائے گا، پہلی تا آٹھویں کلاس کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیا جاچکا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے تعلیم نے وفاق کی جانب سے اسکول اور تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلونے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔ وزراء نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔

اجلاس کے شرکاء نے ملک بھر میں اسکول اور تعلیمی ادارے حکومتی ایس او پیز کے تحت کھولنے سے متعلق معاملات پر غور کیا تھا۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے نمائندوں نے وفاق کی تجویز رد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے کے نتیجے میں کرونا وائرس کی وباء میں تیزی سے اضافے کا خطرہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, SCHOOL, EDUCATIONAL INSTITUTION,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube