Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ: 24 گھنٹوں میں کرونا سے اموات اور صحتیابی کی ریکارڈ تعداد

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے سبب اب تک کی سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ اسی دورانیے میں اس وباء سے صحتیاب ہونے والے افراد کی بھی ریکارڈ تعداد رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو اپنے بیان میں کرونا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اس وائرس کے سبب مزید 31 افراد لقمۂ اجل بن گئے جو 19 مارچ سے اب تک 24 گھنٹوں کے دورانیے میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

انہوں نے اموات پر گہرے رنج اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 427 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تاہم اس افسوسناک بات کے علاوہ ایک امید افزاء خبر بھی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی بھی ریکارڈ تعداد سامنے آئی جو ایک ہزار 563 ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 12 ہزار 750 ہوگئی ہے جو تناسب کے اعتبار سے کل متاثرہ افراد کا 49 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹ کی تفصیل بتانے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 3 ہزار 316 مزید جس سے  804 نئے کیس سامنے آئے جن میں سے 597 کراچی سے متعلقہ ہیں اس طرح اب تک کئے جانے والے ایک لاکھ 71 ہزار 222 ٹیسٹ کے نتیجے میں 26 ہزار 113 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں صحتیاب ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔

کرونا کے زیر اثر موجودہ 12 ہزار 936 افراد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان میں سے 11 ہزار 902 گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 126 قرنطینہ مراکز اور 908 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 305 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر سندھ کے عوام سے احتیاط برتنے، ایس او پیز کو اپنانے اور ہجوم والی جگہوں پر جانے  سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, MURAD ALI SHAH, CM,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube