Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

ترجمان وزارت ہوا بازی کے مطابق حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی، فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کو گوادر اور تربت کے علاوہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی تاہم ایس او پیز کی پیروی کرنا لازمی ہوگا، ہوائی جہازون میں جراثیم کش اسپرے اور سماجی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا، ایئرپورٹس پر رش لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آؤٹ باؤنڈ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن (پاکستان سے دیگر ممالک کیلئے جانے والی پروازیں) آج رات 12 بجے سے شروع کردیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اپنی آؤٹ باؤنڈ بین الاقوامی پروازیں شروع کرسکیں گی، جن میں شیڈول، نان شیڈول اور چارٹرڈ پروازیں شامل ہیں۔

پاکستان میں 16 مئی سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کردیا گیا تھا، جبکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CAA, PAKISTAN, AIRPORTS, PIA, INTERNATIONAL FLIGHTS, FLIGHT OPERATION, CORONAVIRUS, COVID 19 , COVID-19,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube