Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ، شناخت کا عمل 6،7 دنوں میں مکمل ہوجائیگا

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

ترجمان بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے مسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا عمل آئندہ 6 سے 7 دنوں میں مکمل ہوجائیگا جبکہ 16 ڈی این اے رپورٹس محکمۂ پولیس سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں شہید مسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا انتہائی پیچیدہ عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کے تحت 6 سے 7 دن میں مکمل ہوجائے گا، مسلسل 24 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں 20 سائنسدان اور رضا کار شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس ایف ڈی ایل کی تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک حادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کے 67 نمونے موصول ہوئے ہیں جبکہ پولیس سے مرنے والوں کے 69 نمونے موصول ہوئے۔

لاہور سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے مسافر طیارہ جمعۃ الوداع کے روز کراچی ایئرپورٹ سے متصل آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 97 مسافر جاں بحق اور 2 معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, KARACHI, MODEL COLONY, PIA, PLAN CRASH, CORONAVIRUS, LOCKDOWN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube