Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پرائیویٹ اسکولز کا یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کامطالبہ

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ کاشف مرزا کہتے ہيں اسکول بند ہونے سے اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز کو مزید بند رکھنا ممکن نہیں، یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اجازت دی جائے، اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے۔

کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ آن لائن تعليم کے فلاپ پراجیکٹ سے بچوں کو لالی پاپ ديا گيا، ہم نے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق ایس او پی بنائے ہیں، حکومت مذاکرات کرے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پرائیویٹ اسکولز ایس او پی پیز کے مطابق دفاتر کھول کر فیسیں وصول کرکے اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, PRIVATE SCHOOL ASSOCIATION, KASHIF MIRZA, EDUCATION
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube