Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

توشہ خانہ کیس،نوازشریف کےوارنٹ گرفتاری جاری

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

آصف زرداری علیل ہیں،آج حاضری سےاستثنی دیاجائے

توشہ خانہ کیس ميں سابق وزیراعظم نوازشریف کےوارنٹ گرفتاری جاری کرديے گئے ہیں۔

جمعہ کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کےتوشہ خانہ ریفرنس پرسماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی۔

عدالت میں آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی۔ سابق صدر کے وکیل اسد عباسی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ آصف زرداری علیل ہیں،آج حاضری سے استثنی دیا جائے۔

 سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو آج استثنی مل گیا اور انھیں 11جون کو طلب کیا گیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کیجانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ نوٹس وصول ہونے کے باوجود نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ نیب نے بتایا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو جاری سمن ان کی رہائش گاہوں پر وصول کروائے۔

نیب نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورعبدالغنی مجید کوگرفتارکرنے کی استدعا کردی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے بتایا کہ ملزم کوعدالتی سمن کی تعمیل کروا چکے ہیں،سمن کی تعمیل کےباوجود ملزم عدالت سے غیرحاضر ہے،ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں،ملزم نوازشریف کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کیا جائے،عبدالغنی مجید اور یوسف رضاء گیلانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔

عدالت نے نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube