لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی ویران ہوگئی
آزاد کشمیر کی حسين وادی نیلم عيد کی چھٹيوں ميں بھی سياحوں سے محروم ہے۔
ہر سال ہزاروں سياحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہنے والی وادی نیلم لاک ڈاؤن کی وجہ سے ويران ہوگئی۔ موجودہ صورتحال نے گيسٹ ہاؤس مالکان سميت مقامی کاروباری افراد کی پريشانيوں ميں اضافہ کر ديا ہے۔
شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے عمران مغل کہتے ہیں کہ ہمارا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے اور آج سیاحت نہ ہونے کی وجہ سے ہم صفر پر ہیں۔ اس وجہ سے بڑی بے روزگاری ہوگئی۔
سياحتی مقامات پر بندش سے وادی نيلم ميں ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ ٹک شاپس مالکان اور ٹور گائيڈز بھی بے روزگاری کے دن کاٹ رہے ہيں۔