Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جڑواں شہروں میں مطلع ابرآلود،گرمی میں کمی کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ موسمیات نے راول پنڈی اوراسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے اورگرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہے کہ راول پنڈی اوراسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختون خوا میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک اورگردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کئی شہروں میں آںدھی بھی آئے گی۔

این ڈی ایم نے نے موسلادھاربارش اور ندی نالوں میں طغیانی کےپیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube