Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ: میتوں کی حوالگی کیلئے ایس او پیز جاری

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : اے ایف پی

کمشنر کراچی نے پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں کی شناخت اور حوالگی سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہداء کے ورثاء کو تکلیف نہ ہو اور ہر ممکن سہولیت ملے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایدھی اور چھیپا سینٹرز کا دورہ کرکے کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے کے شہداء کی شناخت اور میتوں کی حوالگی سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کردیئے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طیارہ حادثے کے شہداء کے ورثاء کو تکلیف نہ ہو اور ہر ممکنہ سہولت ملے۔

مزید جانیے : حادثے کے شکار طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

کمشنر کراچی کی ہدایت کی روشنی میں سہراب گوٹھ ایدھی مرکز اور نرسری پر واقع چھیپا سینٹر پر مردہ خانوں میں شناخت کے انتظامات کرلئے گئے، افتخار شالوانی نے دونوں مراکز کے دورے کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دی۔

کمشنر کراچی نے ڈیڈ باڈیز کی شناخت کے مراحل کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور انتظامیہ کی مدد کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے سینئر پولیس افسر کو تعینات کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز شناخت کے عمل کی نگرانی کریں۔

کمشنر کراچی نے حکم دیا کہ میتوں کی شناخت کے دوران ہر مردہ خانہ پر میڈیکولیگل افسر بھی موجود ہوگا، متعین افسران اور عملہ کی حاضری کیلئے حاضری رجسٹر استعمال کیا جائے گا۔

طیارہ حادثہ،لاشوں کی شناخت کیلئےڈی این اےٹیسٹ جلدمکمل کریں،مرادعلی شاہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ باڈی کی شناخت ہونے کے بعد ورثاء کو میت وصول کرنے کی اطلاع دے، ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہونے کے بعد میت ورثاء کے حوالہ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ باڈی کی شناخت پولیس اور ایم ایل او کریں گے، ضرورت ہو تو ایدھی اور چھیپا سے مدد لی جائے، باڈی کی شناخت کا عمل مکمل ہونے اور حوالہ کرنے سے قبل میت کو غسل دیا جائے گا اور میت کو قومی پرچم میں لپیٹا جائے گا، اعزاز کے ساتھ میت کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, KARACHI, MODEL COLONY, PIA, PLAN CRASH, CORONAVIRUS, LOCKDOWN, EDHI, CHEEPA, DEAD BODIES, DNA,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube