Wednesday, August 4, 2021  | 24 Zilhaj, 1442

تحریک انصاف کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری کھولنے کامطالبہ

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے پیپلزپارٹی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری طور پر کھولی جائے۔

کراچی میں جمعرات کو پریس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا کہ اگر سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہوگی، شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقار کار کے باعث سڑکوں پر رش بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اپنے ساتھ عوام کے پسندیدہ لوگوں کو بیٹھنے کی دعوت دیں، اپنے من پسند لوگوں کو نہیں۔

خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالات کئے کہ آپ کا دماغ کیوں کام نہیں کرتا؟، آپ کیوں بنیادی چیزوں کے بارے میں نہیں سوچ سکتے؟۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کھولے اور اس کیلئے ضروری ایس او پیز طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو توسیع دی تو وہ کراچی کے شہریوں سے کہیں گے کہ سڑکوں پر آئیں اور احتجاج کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
KHURRAM SHER ZAMAN, TRANSPORT, PROTEST, CM, MURAD ALI SHAH, PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube