Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ، تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں قومی ایئر لائن کا مسافر طیارہ کیوں گرا؟، وزیراعظم عمران خان نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، سانحہ کے حقائق اور ماضی میں ہونیوالے حادثے کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم دے ديا، کہا کہ حادثہ قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے، شفاف انکوائری کرا کے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

کراچی طیارہ حادثے کی وجوہات کیا تھیں؟، سانحہ کا ذمہ دار کون؟، وزیراعظم عمران خان نے انکوائری اور واقعے سے جڑے تمام حقائق کو منظر عام پر لانے کا حکم دیتے ہوئے حادثے کی تفصیلی رپورٹ اور ماضی میں ہونیوالے حادثات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے طیارہ حادثے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام کی جانب سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم کو تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

عمران خان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ  اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ انکوائری میں کوئی کسر نہیں چھوری جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے انکوائری میں سامنے آنیوالے حقائق عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کردیا، عمران خان نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ حادثے میں متاثر ہونے والے گھروں کے مالکان کیلئے بھی امدادی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے سول ایوی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو ہوائی سفر محفوظ بنانے کیلئے بھرپور اقدمات کا حکم بھی دے دیا۔

جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے، 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واقعے میں 15 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, PIA, KARACHI, PLANE CRASH, PM, IMRAN KHAN, INVESTIGATION, CAA, AIRBUS,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube