Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے صحافی جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے پہلے صحافی کا انتقال ہوگیا۔ کرونا وائرس سے متعلق محکمہ صحت کے ترجمان زین رضا نے تصدیق کردی۔

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے ایک صحافی زندگی کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق 92 نیوز سے تھا، وہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے جاں بحق یہ پہلا صحافی ہے۔

صوبائی حکومت نے مرحوم صحافی کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے دوران ڈیوٹی دینے والے صحافیوں کے انتقال پر امدادی پیکیج اور مہلک مرض کا شکار ہونیوالوں کے مفت علاج کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جسے سیکریٹری ذوالفقار علی مہتو نے ٹویٹر پر شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 13 صحافی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں، جن میں سے جمعرات کو ایک صحافی زندگی کی بازی ہار گیا۔

پاکستان بھر میں 160 صحافی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے جبکہ اب تک 4 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 483 ہے تاہم یہاں شرح اموات پورے ملک سے زیادہ ہے، اب تک 425 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں، ملک بھر میں 62 ہزار 330 متاثرین میں 1276 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, PESHAWAR, JOURNALIST, DIED
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube