Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ ہائیکورٹ:طیارہ حادثےکی تحقیقات کیلئےمتفرق درخواست دائر

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کراچی سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافر طیاروں کو روکا جائے۔ درخواست میں سی ای او پی آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو بھی فوری طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طیارے سابق مسلم لیگ ن کی حکومت میں خریدے گئے، جب کہ یہ طیارے اس وقت کے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کیپٹن شجاعت عظیم اور وزیر فنانس اسحاق ڈار کی ملی بھگت سے خریدے گئے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غیر جانبدار ادارے کی انسپکشن کے بعد پی آئی اے کو طیارے اڑانے کی اجازت دی جائے اور اس وقت تک پی آئی اے کے تمام طیارے گراونڈ کردیئے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2016 میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جب کہ متفرق درخواست اسی درخواست کیساتھ لگائی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے، جب کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت 29 مئی جمعہ سے کرے گا۔

یاد رہے کہ جمعہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے قریبی آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ طیارے کے مختلف حصے ٹوٹ کر آبادی میں بکھر گئے جنہوں نے مکانات کو نقصان پہنچایا تھا۔

طیارے میں سوار 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 مسافر اس حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube