Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ن لیگ کے رہنماء بیٹے کی فائرنگ سے چل بسے

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

عمر کوٹ میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن عاطف مزاری اپنے بیٹے کی فائرنگ سے گھر میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عاطف مزاری کے بیٹے باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی ار کے مطابق عاطف مزاری کھانا کھا رہے تھے کہ اس کے بیٹے نے کلاشنکوف کا سیدھا فائر باپ کے سینے پر کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق باسط کو یہ بھی رنج تھا کہ اس کے والد عاطف مزاری اپنے داماد اور بھتیجے کو سیاست میں لے آئے تھے جس پر گھریلو حالات خراب تھے۔

عاطف مزاری حلقہ پی پی 297 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube