Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ڈسکہ: بیوی کا قاتل شوہر گرفتار، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں دو روز قبل قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اسکا شوہر نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قتل کا واقعہ ڈسکہ کے گاوں چک گلاں میں پیش آیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ کس طرح اس نے اپنی بیوی نائرہ کو بے دردی سے گولیاں ماری اور قتل کا ڈرامہ رچایا۔

ملزم خاور کے مطابق جس وقت میں نے اپنی بیوی کو فائئر مارے اسی وقت میں نے خود ہی 15 پر پولیس کو کال کی کہ میری بیوی کو کوئی گولی مار گیا ہے۔ سالی سے میرے تین سال سے تعلقات تھے اور ہم قتل کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ میری بیوی موٹی تھی اور سالی اسمارٹ تھی۔

تھانہ موترہ پولیس نے ملزم خاور کو گرفتار کرکے مقتولہ کے کزن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں اور ٹیم موقع پر پہنچے۔ شوہر سے پوچھا بیوی کیسے قتل ہوئی تو اسکے بیانات میں تضاد تھا۔ شک کی بنیاد پر ہم نے اس کو حراست میں لیا اور ابتدائی تفتیش میں اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

مقتولہ نائرہ کی ملزم سے 3 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube