Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شہباز قلندر کا مزار کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago

سندھ حکومت نے لعل شہباز قلندر کا مزار کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور علی مہیسر کا کہنا ہے کہ مزار بند کرنے رکھنے کا فیصلہ موجودہ حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مدنظر رکھتے ہوئے درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ نے مزید کہا کہ حالات بہتر ہونے تک محکمہ اوقاف سندہ کی درگاہیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل 26 مئی کو سیہون شریف میں لاتعداد عقیدت مندوں کے لیے قلندر کی درگاہ جمعرات28 مئی سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت نے مزار ایس او پیز کے تحت عام زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

درگاہ نہ کھولنے کے حکومتی اعلان پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب قلندر لعل شہباز کے مزار پر سیکیورٹی کیلئے بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزار کو ڈھائی ماہ قبل کرونا وائرس کے باعث 24 مارچ کو زائرین کے لئے بند کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube