Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

چاروں صوبوں میں آج سے6روزکیلئے بارش،گردآلودہواؤں کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے چاروں صوبوں میں آج 28 مئی سے 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ آج شب سے منگل تک ملک میں موسم ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات 28 مئی کی رات سے منگل 2 جون کے دوران پاکستان میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقے آئیں گے۔ اس دوران کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی، جب کہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات 28 مئی (رات) سے سوموار/منگل 2 جون کے روران خیبر پختونخوا ، پنجاب (راول پنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹی ٹی سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک/ گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش ہوگی۔

جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد۔ میں گرج چمک/ گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کئی شہروں میں آںدھی بھی آئے گی۔

این ڈی ایم نے نے موسلا دھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ/ کراچی

سندھ میں جمعرات کے روز بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، جب کہ کراچی میں تیز ہوائیں بھی چلتی ۔ رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ صبح کے اوقات میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جب کہ جنوب مغرب سے 32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 72فیصد ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube