Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پیپلزپارٹی کے مزید2 ایم پی اے کرونا وائرس کا شکار

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 2 ارکان سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے، متاثرہ اراکین سندھ اسمبلی کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی، 6 کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مزید دو اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو کے ٹیسٹ مثبت آگئے، اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ پیپلز پارٹی کے دیگر ایم پی ایز میں لیاقت آسکانی اور سہراب سرکی بھی شامل ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی منگلا شرما بھی کرونا وائرس میں مبتلا اور اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جو صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا، چند روز بعد کرایا گیا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہوں نے اپنی سرکاری سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, PPP, SAJID JOKHIO, SADIA JAVED, MPA,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube