Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں مزید 28 اموات، ہلاکتیں 1200 سے متجاوز

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

پاکستان ميں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزيد 28 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی۔ مزيد 1446  نئے کيسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مريضوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 151 تک جاپہنچی۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آج (بدھ 27 مئی کو) ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 1446 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 151 تک پہنچ گئی، ايکٹو کيسز کی تعداد 38 ہزار 784 ہے۔

ملک بھر میں مزید 28 اموات کے بعد مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرتے ہوئے 1225 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 23 ہزار 507، پنجاب ميں 21 ہزار 118، کے پی ميں 8 ہزار 259 اور بلوچستان ميں 3 ہزار 536 افراد وباء سے متاثر ہوئے، اسلام آباد ميں 1879، گلگت بلتستان میں 638 کيسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 214 ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ اب تک تین لاکھ 54 ہزار افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں، متاثرین میں 24 لاکھ 70 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

بدھ کے روز دنیا بھر میں 63 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تین ہزار 106 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں 779، میکسیکو 501، برطانیہ 412، برازیل 197، بھارت 190، روس 161، کینیڈا 121 اور اٹلی میں 117 افراد ہلاک ہوئے۔

پاکستان کرونا وائرس کے زیادہ متاثرہ مریضوں والے 20 ممالک جبکہ بھارت 10 ممالک میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, BELGUIM, EUROPE, LOCKDOWN, BRITAIN, SWITZERLAND, NETHERLANDS, SINDH, PUNJAB, KP, BALOCHISTAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube