Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

قطر سے 251 پاکستانیوں کی وطن واپسی

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، قطر سے 251 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ کیلئے مختص ہوٹل اور آئسولیشن سینٹر بھجوادیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سول ایوی ایشن کے اقدامات جاری ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ سے 251 پاکستانیوں کو لے کر قطر ایئرویز کی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی، جس کے بعد تمام مسافروں کو مختص ہوٹلز اور ضلعی انتظامیہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لیب بھجوائے جائیں گے، رپورٹ منفی آنے پر ہی انہیں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل آج بھارت سے 178 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس آئے، جنہیں لاہور میں قائم قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, PAKISTAN, QATAR, DOHA, PM, IMRAN KHAN, COVID 19, COVID-19, ISLAMABAD
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube