Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: پابندی کےباوجود عیدپر منچلوں کی پکنک، پولیس کی کارروائی

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پولیس نے نوجوانوں کی پٹائی کردی

کوئٹہ میں پابندی کے باوجود عید پر منچلوں نے پکنک منائی جس پر پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

کرونا وائرس کے سبب کوئٹہ میں پکنک پوائنٹس بند رہے لیکن منچلے کوئلہ پھاٹک کے قریب واقع نو تعمیر شدہ چوراہے پر پہنچے اور سیلفیاں بنانے سمیت موج مستی کرنے اور کھانے پینے میں مصروف رہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر پٹائی کر دی جس پر منچلے بھاگ گئے۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے پارکس بند ہیں اور کوئی جگہ نہیں جہاں ہم تفریح کریں جشن منائیں۔ عید پر پکنک کے مواقع نہ ہونے کے سبب تفریح کرنے چوراہے پر آئے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube