Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئی بھی پڑوسی ملک ہندوستان سے خوش نہیں،شاہ محمود

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بھارت نے متنازعہ علاقے میں کنسٹرکشن کی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے جارحانہ رویے کے باعث خطے کے امن کو خطرہ ہے، متنازعہ علاقے میں کنسٹرکشن کی خفیہ کارروائیاں بھارتی عزائم کو ظاہر کرتی ہیں۔

سما سے خصوصی گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو تبدیل کرنے کے درپے ہے، بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر، پھر نیپال اور اب لداخ میں اپنے مذموم مقاصد کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوصہ کشمير ميں بھارتی مظالم پر تشويش ہے، چين لداخ ميں بھارتی دراندازی پر ناراض ہے اور اب نيپال سے بھی آوازيں اٹھ رہی ہيں۔ بھارت کا کوئی بھی پڑوسی ملک اس کے رویے سے خوش نہیں۔ یہ معاملات بيٹھ کر حل کرنے کا وقت ہے۔ ہندوستان کا رویہ بہت غیر ذمہ دارانہ ہے، ان کے رویے کی وجہ سے سب پڑوسی ان سے ناراض ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے متنازعہ علاقے میں کنسٹرکشن کے کام کا آغاز کیا ہے، بھارت کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاپیئے، مسئلے کو سلجھانا چاہیئے، بی جے پی سرکار کے رویے کی وجہ سے پورے بھارت کو خطرہ ہے، بھارت کو جہالت سے ہٹ کر گفتگو اور بات چیت سے مسئلہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے،بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube