Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں مارکیٹ بازاروں کے اوقاتِ کار دوبارہ تبدیل

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حکومتِ پنجاب نے 27 مئی سے صوبے کی تمام مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

وزیرِ تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ کنفیکشنری کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بدھ 27 مئی سے صوبے بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار دوبارہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کردیئے گئے ہیں۔ میڈیکل اسٹورز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگی اور وہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا۔ تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائزز، ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ آٹو موبائل انڈسٹری پیداواری یونٹس کو ہفتے میں7 دن کام کی اجازت دی ہے جب کہ شو رومز کو ہفتے میں 4 دن کام کی اجازت ہوگی۔

میاں اسلم اقبال نے مزید بتایا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاق اور صوبوں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔ حکومت پنجاب کے مطابق اس سے قبل اوقات کار میں تبدیلی عید الفطر کے باعث کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی آمد پر صوبائی حکومت کی جانب سے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کھولنے کے وقت کو رات 10 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube