Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم ترکی سے حاصل کیا جائے گا۔

ترک کمپنی سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے منسلک نیا نظام پی آئی اے کے سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

جدید فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی۔

نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا۔

جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورت حال یکسر تبدیل ہوجائے گی، ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube