Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی طیارہ حادثہ:فرانسیسی ٹیم کراچی پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں ہونے والے طیارے کے المناک حادثے کی تحقیقات کیلئے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ٹیم اپنے ساتھ طیارے کا بلیک باکس اور اپنے ساتھ انجن فرانس لے کر جائے گی۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ٹیم کو رن وے اور ماڈل کالونی کا دورہ کرایا جائے گا۔ ماہرین پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم تکنیکی معاونت فراہم کریں‌ گے اور طیارے کا بلیک باکس فرانس لے جائیں گے۔

فرانسیسی ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے۔ انہیں کراچی ائیرپورٹ کا دورہ کروایا جائے گا جہاں وہ رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے۔

ٹیم کے ارکان کو جائے حادثہ پر بھی لے جایا جائے گا جہاں حادثہ سے تباہ شدہ ایئر بس کی باقیات کی منتقلی پہلے سے ہی روکی جا چکی ہے۔ ٹیم مزید تحقیقات کیلئے بلیک باکس اور دیگر ضروری آلات اپنے ساتھ فرانس لے جائے گی۔

ایئربس کے ماہرین پاکستان میں 16 گھنٹے تحقیقات کرنے کے بعد 26 مئی کی رات ہی 10 بجے روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ المناک حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق، جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube