Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ناصرشاہ نے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کرونا وائرس کیلئے مختلف ہیلتھ مراکز میں 50 فیصد مریض آئے تو صوبہ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیں گے، کرونا مریضوں کیلئے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد 280 سے زائد ہے، 100 وینٹی لیٹرز امپورٹ کرلئے، 100 کا مزید آرڈر دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر  مرزا کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم تو شروع سے کہہ رہے تھے کہ سخت لاک ڈاؤن اور ایس او پیز ہونے چاہئیں، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پھیل چکا ہے، ظفر مرزا ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں سختی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھایا ہے، 4 سے 5 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں، یہ تعداد 20 ہزار تک لے جانا چاہتے ہیں، مریضوں کو رکھنے کیلئے 12 ہزار سے زائد بیڈز کا انتظام کر رکھا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہیلتھ مراکز پر 50 فیصد مریض آئے تو مکمل لاک ڈاؤن لگادیں گے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ میں 46 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، 280 سے زائد وینٹی لیٹرز مختص کردیئے ہیں، جن میں اضافہ کررہے ہیں، 100 وینٹی لیٹرز امپورٹ کئے ہیں، مزید 100 کا آرڈر دے رہے ہیں، دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، جہاں بھی یہ دستیاب ہیں وہاں رابطہ کیا جارہا ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کافی بہتر انتظامات کررکھے ہیں، ہماری صلاحیت سے زیادہ مریض آئے تو مشکلات ہوں گی، پورے پاکستان میں صحت کا نظام ایسا نہیں کہ حالات قابو کرسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, NASIR HUSSAIN SHAH, ZAFAR MIRZA
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube