Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین کی ٹیم 26مئی کوپاکستان پہنچے گی

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی تحقیقات کےلیے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج 25 مئی کی رات 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم منگل 26 مئی کی صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پاکستان پہنچے گی۔

ماہرین کی ٹیم پاکستان میں 16 گھنٹے تحقیقات کرے گی اور پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو تیکنیکی بھی معاونت فراہم کرے گی۔

ائر بس طیارہ ساز کمپنی کے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کو پی آئی اے حکام مکمل بریفنگ دیں گے۔ تحقیقاتی ٹیم کو سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام بھی مکمل بریفنگ دیں گے جبکہ طیارے کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔

ٹیم کو طیارہ کی ایک سالہ کار کردگی اور مرمت سے مکمل آگاہی دینا ہوگی۔ حادثہ کا شکار طیارہ گذشتہ 6 ماہ میں کتنی بار خراب ہوا اے چیک اور سی چیکس انکوائری کا حصہ ہوں گے۔

پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ اور سول ایوی ایشن ارتھارٹی کا شعبہ ایئر وردی نیس بھی ٹیم کی مکمل رہنمائی کریں گے۔ تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے حکام بھی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

ٹیم اپنے ساتھ جہاز کا بلیک باکس اور انجن فرانس لے جائے گی جس سے حادثے کی تحقیقات میں مزید اہم شواہد ملیں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ 22 مئی کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 8303 دوران لینڈنگ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 97 افراد شہید ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube