Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ حکومت کی گورنر عمران اسماعیل کے بیان کی مذمت

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق گورنر عمران اسماعیل کے بیانات پر دل دکھتا ہے جو کہ ان حالات میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔

سماء کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوئی لیب نہ ہونے کی بات غلط ہے کیونکہ ہمارے پاس کراچی لیب کا تمام سامان موجود ہے اور جن لوگوں کی جانیں گئیں ہیں تمام کے سیمپل کراچی یونیورسٹی نے لیے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم نے فارینزک کے لیے وفاق سے کوئی ٹیم نہیں منگائی تھی اور گورنر وفاق کے نمائندے نہیں ہوتے۔ گورنر سندھ کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے برابر میں کنٹونمنٹ کا علاقہ ہے اور یہاں کوئی عمارت سول ایویشن کی اجازت کے بغیر نہیں بنتی۔ سول ایویشن وفاق کا ادارہ ہے اس لیے وفاق سے پوچھیں کہ کیسے اجازت دے دی۔

کرونا وائرس سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو اس وباء سے بچانے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا سندھ حکومت کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ عید کے فورا بعد وفاقی حکومت سے مشاورت کریں گے۔ ہم درمیانی راستہ نکالیں گے تاکہ تاجر کاروبار کرسکیں اور لوگوں کو اس وائرس سے بچا سکیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رمضان میں تاجروں نے مذاکرات میں کہا تھا کہ ہمیں رمضان کا مہینہ کاروبار کرنے دیں۔ تاجروں نے کہا تھا ہم سال بھر رمضان کا مہینہ کماتے ہیں کیونکہ تاجروں کے مطابق باقی سال بھر کاروبار نہیں ہوتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب رمضان کا وقت ختم ہوگیا ہے تاجر خود سوچیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔ تاجر اپنے دنوں کو خود کم کریں اور اس وائرس سے لڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ سپریم کورٹ بھی دنوں کے حوالے سے واضح کر چکی ہے کہ ہفتہ اتوار کی رعایت عید کی وجہ سے دی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube