Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

عید الفطر پر کراچی میں موسم گرم رہے گا

SAMAA | - Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم عید کے دوران گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ اتوار 24 مئی کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، کبھی کبھی ہواؤں کی رفتار 36 کلو میٹر فی بھی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے اکثر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق عید کے 3 روز ملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران لاہور کا حرارت 43 جب کہ کراچی اور اسلام آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کو اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل کو ملک بھر میں موسم خشک ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی،گرج ۔چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب سمیت ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube