Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

قوم روایتی طریقے سے ہٹ کرعید منائے، وزیراعظم عمران خان

SAMAA | - Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ قوم عید الطفر روایتی طریقے سے ہٹ کر منائے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دعا کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کرونا وائرس کے نتیجے میں ان سے جدا ہو گئے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس عید پر ہمیں کرونا وائرس کے حوالے سے متعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی ایس او پیز کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرونا مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube