Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ملک بھرمیں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے سےمنائی جارہی ہے

SAMAA | - Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملک بھر میں آج 24 مئی کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تو کہیں اس کی زرا پرواز نہیں کی گئی۔ نماز عید پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

کرونا وائرس اور کراچی میں طیارے کے المناک حادثے کے باعث عید سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ عید کے موقع پر مختلف شہروں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

کراچی میں میمن مسجد، سبیل والی مسجد، عید گاہوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی خصوصی اجتماعات ہوئے، گورنر ہاؤس پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ سمیت دیگر اعلی شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ شہر میں کہیں ایس اوپی پر عمل درآمد اور کہیں اس سے غفلت برتی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔

لاہور میں بادشاہی مسجد، بحریہ ٹاؤن، پولیس لائنز، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بھی نماز عید الفطر کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والوں اور ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

کوئٹہ اور اُس کے گردونواح میں 300 سے زائد مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات کیے گئے، شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پر منعقد ہوا۔ مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کی امامت مرکزی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے کی۔ نماز عید کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر بھی عملدرآمد  کیا گیا۔

مختلف جگہوں پر نماز عید کی ادائیگی پر ایس او پیز اور سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا اور لوگ آپ میں گلے بھی ملتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی شب رات گئے شوال اور عید کے چاند کی دید کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر اعتکاف میں بیٹھے افراد سخت تذبذب کا شکار رہے۔ رات گئے چاند کے اعلان پر قوم نے خوشی کا اظہار کیا۔ چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں نماز عید پر لوگوں کو گلے نہ لگنے اور زبانی عید کی مبارک دینے کی ہدایت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube