Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی: ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ حکومت نے عید الفطر پر شہریوں کے ساحل سمندر پر تفریح کیلئے جانے پر پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہا دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق ساحل سمندر پر تفریخ کیلئے جانے، سوئمنگ کرنے اور نہانے پر پابندی ہوگی، پابندی محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر شہریوں کے ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے، شہری ساحل پر جانے سے گریز اور پابندی پر عملدرآمد کریں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ساحل سمندر پر جانے پر پابندی 2 ماہ کیلئے لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق 22 جولائی تک رہے گا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو ساحل سمند پر جانے سے روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, COMMISSIONER, IFTIKHAR SHALWANI, 144, EID UL FITR, LOCKDOWN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube