Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ضلع جنوبی کے 6گراؤنڈ وپارکوں میں نماز عیدالفطر کا اہتمام

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو : آن لائن

ڈی ایم سی ساؤتھ نے ضلعی جنوبی کے 6 گراؤنڈز اور پارکس میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات کیلئے انتظامات کرلئے جبکہ مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں بھی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ چیئرمین ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو مئی کی تنخواہیں عید سے قبل ہی ادا کردی گئی ہیں۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع جنوبی ملک محمد فیاض اعوان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے 6 مختلف مقامات پر نمازعید الفطر ادا کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں گبول پارک، مولوی عثمان پارک، لیاری فٹبال اسٹیدیم، غوثیہ فٹبال گراؤنڈ، شیخ حیات پارک اور سربازی گراؤنڈ شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف صحت و صفائی اور روشنی کے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں،  انتظامیہ عید کے دنوں میں بھی عوام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی روایتی جوش جذبہ کے ساتھ جاری رکھے گی۔

ملک فیاض نے مزید بتایا کہ  ڈی ایم سی ساؤتھ کے ملازمین کو عید الفطر سے قبل ماہ مئی کی تنخواہیں ادا کردی گئیں، ملازمین کا ادارے میں کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔

عید سے قبل تنخواہوں کی بروقت ادائیگی پر ڈی ایم سی ملازمین کیجانب سے چیئرمین ضلعی جنوبی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

چیئرمین ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ملازمین کو عید ایمرجنسی ڈیوٹی کیلئے طلب کرلیا گیا ہے تاکہ عوام کو عید کی خوشیوں میں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, KMC, DMC, MALIK FIAZ AWAN, EID UL FITR, CORONAVIRUS, COVID19, SOUTH
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube