ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ:جاں بحق افراد کےلواحقین لاہورسےکراچی روانہ

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago

پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقين کو کراچی کيلئے پرواز روانہ ہوگئی ہے۔

لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں فرانزک ماہرين کی 4 رکنی ٹیم بھی موجود ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ شناخت کیلئے لاہور سے ڈی این اے ایکسپرٹس ڈاکٹرز کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ رہی ہے، شناخت ہونے والی ميتوں کی لواحقین کو حوالگی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزيراعظم عمران خان کی ہدايت پرلواحقين کو فی کس 10 لاکھ روپے ديئے جائيں گے، تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا ابھی تک 96 افراد کے خاندانوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube